Code : 1722 15 Hit

الحشد الشعبی کے خلاف آل سعود کا پروپگنڈہ شروع

سعودی ذرائع ابلاغ نے الحشد الشعبی کے بارے میں گمراہ کن پروپیگنڈہ شروع کردیا ہے۔

ولایت پورٹل:عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی کے عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کے بارے میں فرمان پر سعودی عرب آگ بگولہ ہوگیا ہے اور سعودی ذرائع ابلاغ نے عراقی وزیراعظم کے فرمان اور حشد الشعبی کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ شروع کردیا ہے،آل سعود سے وابستہ چینل العربیہ نے جھوٹا پروپیگنڈے شروع کرتے ہوئے کہا کہ عراقی وزیر اعظم نےالحشد الشعبی کی تمام چھاؤنیوں کو بند کردیا ہے، العربیہ نے حشد الشعبی کو عراقی مسلح افواج میں ضم کرنے کے بارے میں کوئی اشارہ نہیں کیا ہے،سعودی عرب کے دوسرے چینل الحدث نے بھی العربیہ کی طرح عراقی وزیر اعظم کے فرمان کو حشد الشعبی کے خلاف قراردینے کی کوشش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی وزیراعظم کا فرمان الحشد الشعبی کے خلاف ہے، الحدث نے بھی رائے عامہ کو حشد الشعبی کے خلاف کرنے کی بھر پور کوشش کی ہے،واضح رہے کہ عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے حال ہی میں الحشد الشعبی کے بارے میں 10 شقوں پر مشتمل ایک فرمان جاری کیا جس میں عراقی پارلیمنٹ کے منظور شدہ قانون کے نفاذ اوررضاکار فورس الحشد الشعبی کے حقوق کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے،عراقی وزیر اعظم کے فرمان کے مطابق الحشد الشعبی فورس ، عراق کی مسلح افواج کا اٹوٹ حصہ ہیں اور مسلح افواج کے تمام قوانین کا اطلاق الحشد الشعبی پر بھی ہوگا ، الحشد الشعبی میں شامل تمام گروہوں کو سیاسی تنظیموں سے اپنے تمام تعلقات منقطع کرنے ہوں گے اور جو گروہ مسلح افواج میں ضم نہیں ہونا چاہتے وہ سیاسی احزاب کے زیر نظر رہ سکتے ہیں،عراقی وزیر اعظم کے فرمان کے مطابق الحشد الشعبی کے زیر کنٹرول تمام چھاؤنیوں کو منظم اور مرتب کیا جائے گا ۔ عراقی وزیراعظم کے فرمان کے مطابق آئندہ 30 دنوں میں الحشد الشعبی باقاعدہ طور پرعراق کی مسلح افواج کا حصہ بن جائےگی،عراقی وزیر اعظم کا فرمان حکمت عملی پر مبنی ہے جس میں الحشدالشعبی کے حقوق کو مکمل طور پر ملحوظ رکھا گیا ہے اور الحشد الشعبی کو عراق کی مسلح افواج کا حصہ قراردیناا لحشد الشعبی کی بہت بڑی کامیابی ہے،ادھر عراق کے ممتاز عالم دین مقتدی صدر نے عراقی وزیر اعظم کے فرمان کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اسےعراقی قوم ، حکومت اور مسلح افواج کے لئے بہت ہی اہم قراردیا ہے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम