ولایت پورٹل:المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کے بے دفاع اور بے گناہ لوگوں کے خلاف سعودی عرب کی فوجی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے،سعودی جارحیت پسندوں نے صوبہ صعدہ میں واقع منبه علاقے کو توپ خانے سے نشانہ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق گولہ باری کے دوران ایک شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، عربی زبان کے ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے،یادرہے کہ اس سے قبل یمنی سپریم انقلابی کمیٹی کے چیئرمین محمد علی الحوثی نے ملک میں جنگ بندی کی بات کی تھی، انہوں نے یمن میں امن کے قیام کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ صنعاء حکومت یمن میں جامع جنگ بندی کے قیام کی حمایت کرتی ہے۔
یمنی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے مزید کہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ یمن کا محاصرہ جلد از جلد ہٹایا جائے اور جامع جنگ بندی کی جائے، دوسری جانب انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے حال ہی میں امریکہ پر یمن میں دھوکہ دہی کا الزام لگاتے ہوئے کہ امریکہ یمن میں قیام امن کے حصول کی کوشش میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے،واضح رہے کہ امریکہ اور دیگر متعدد مغربی ممالک ایک طرف یمن کے جنگ بندی کی دہائیاں دیتے ہیں اور دوسری طرف جارح ممالک کو وسیع پیمانے پر اسلحہ کی فروخت جاری رکھے ہوئے ہیں یہی وجہ ہے یمنی عوام اپنے اوپر ہونے والے مظالم میں جارحین ممالک کے ساتھ ساتھ پورے مغربی ممالک کو ذمہ دار اور شریک سمجھتے ہیں۔
یمن کے صعدہ شہر پر سعودی جارح فوج کا حملہ؛ ایک عام شہری شہید ، متعدد زخمی
یمن کے صعدہ شہرپر سعودی جارحین کے توپ خانے کے حملے میں ایک عام شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

wilayat.com/p/6482
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین