Code : 4355 2 Hit

یمن میں سعودی لڑاکا طیاروں کی مبینہ جنگ بندی کی خلاف ورزی

یمن میں جارحیت پسند سعودی اتحاد کے لڑاکا طیارے اپنی مبینہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مأرب اور حجہ صوبوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ولایت پورٹل:المسیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  جارحیت پسند سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے ایک بار پھر یمن میں مبینہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے، رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے مختلف علاقوں بشمول ملک کے دو صوبوں کو  سعودی جنگی طیاروں نے نشانہ بنایا ہے۔
عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبہ مأرب اور حجہ کے رہائشی علاقوں کو سب سے زیادہ اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی ایک طرف  یمن میں اپنی مبینہ اور جھوٹی جنگ بندی پر اصرار کرتے رہتے ہیں اور یمنی شہریوں پر حملے کرتے رہتے ہیں  جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ان کی جارحیت کا نشانہ بنتے ہیں اور عالمی برادری اس قدر مظالم کا صرف تماشا دیکھ رہی ہے اورمکمل طور پر خاموش ہے ،اگر کچھ بولتی بھی ہے تو جارحین کے حق میں نہ مظلوم یمنیوں کے جس کی ایک مثال اقوام متحدہ کے ذریعہ سعودی عرب کا نام بچوں کے حقوق پامال کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکالنا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین