Code : 3824 9 Hit

جارح سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں کی یمنی کے دو صوبوں پر شدید بمباری

سعودی جارحیت پسنداتحاد نے جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزی کرتے ہوئے یمن کےدو صوبوں پربمباری کی ہے۔

ولایت پورٹل:المسیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  یمن پر حملہ آور سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر اپنی مبینہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ، پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران سعودی لڑاکا طیاروں کے ذریعے دو صوبوں سمیت یمن کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، عرب میڈیا کے مطابق سعودی لڑاکاؤں نے الحدیدہ اور البیضاصوبوں میں رہائشی علاقوں کو سب سے زیادہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی جارح اتحاد کےنہتے یمنی شہریوں پر حملے ایسے وقت میں جاری ہیں جب وہ یمن میں اپنی مبینہ اور جھوٹی جنگ بندی پر اصرار کر رہےہیں،ادھر نام نہاد اقوام متحدہ نے اب تک یمنی عوام پر سعودی وحشیانہ حملوں کو روکنے کے لئے کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔
درایں اثنایمنیوں نے بار بار کہا ہے کہ ان کے ملک کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفھیس حملہ آوروں کے مفادات کے حصول کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔




0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین