Code : 3758 8 Hit

سعودی جارح اتحاد کا یمن کے الحدیدہ شہر پر مارٹر حملہ

سعودی جارحیت پسنداتحاد نے ایک معاندانہ اقدام کے تحت یمن کے الحدیدہ کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔

ولایت پورٹل:المسیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن میں سعودی حکومت کے ذریعہ ہونے والے جرائم کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق  سعودی اتحاد نے یمن کے الحدیدہ  شہرکو ایک بار پھر مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔
یادرہے کہ گذشتہ روز بھی جارحیت پسندوں نے الحدیدہ  کووسیع پیمانے پر توپخانے کے حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ اسٹاک ہوم معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد سے جارحیت پسندوں نے جنگ بندی سے متعلق معاہدے کی شرائط کی ذرا بھی پابندی نہیں کی ہے۔
اگرچہ سعودیوں نے یمن میں یکطرفہ فائر بندی کا دعوی کیا ہے  لیکن اس کے باوجود وہ اس ملک پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔


1
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین