سعودی اور اماراتی شیطانوں نے میرا فون ہیک کرلیا: الجزیرہ چینل کی اینکر

الجزیرہ چینل کی ایک خاتون میزبان نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا ہے کہ ان کا فون متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے ہیک کیا ہے۔

ولایت پورٹل:الجزیرہ چینل کی ایک خاتون رپورٹر نے اطلاع دی کہ اس کا موبائل فون متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے ہیک کیا تھا۔
الجزیرہ چینل کی  میزبان غاده عویس نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہےکہ متحدہ عرب امارات اور سعودی حکومتوں کے درندوں  نے میرا سیل فون ہیک کرلیا اور مہاجرین اور ان کے بچوں کی ایک سال کی ضروریات زندگی کو مہیا کرنے کے لیے جو پیسے میں نےاپنے اکاؤنٹ میں رکھے تھے وہ لوٹ لیے، انھوں نے مزید لکھا کہ اے شیطانو! میں تمہیں ان تمام تصاویر کے ساتھ اپنا فون دینے کے لئے تیار ہوں جو آپ کے پورے نسب کی نشاندہی کرنےکے لیے کافی ہیں، اس کے علاوہ میں اپنے تمام اور تمام ای میلز ، چیٹس اور گفتگو  دینے کے لیے تیار ہوں تا کہ تم جو کچھ چاہو اس میں شامل کرلولیکن یمنی بچوں کے سروں سے اپنے نحس سائے کو دور کرلو۔
یادرہے کہ حالیہ برسوں میں دوحہ کے اور ریاض اور اس کے اتحادیوں  کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کی وجہ سے سعودی اور اماراتی عہدہ داروں کا نزلہ متعدد بار الجزیرہ نیوز چینل پر  گرا ہے جس کے نتیجہ میں اس چینل کی اور سائٹ اور اس کے ملازمین کے مواصلات کے الیکٹرانک ذرائع کو بار بار سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے،کبھی کسی اینکر کا موبائل ہیک کر لیا جاتا ہے تو کبھی کسی کارکن کا ای میل،کبھی اس چینل سے وابستہ کسی عہدہ دار کو فون کرکے دھمکیاں کی جاتی ہے اور کہا جاتا ہے کہ اگر زیادہ بولو گے تو جمال خاشقجی والا حشر کر دیا ہے  اور جیسے اس کی لاش بھی برآمد نہیں ہونے دی ایسا ہی تمہارے ساتھ بھی کیا جائے گا۔
 


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین