Code : 3804 4 Hit

جارح سعودی اتحاد کی ایک بار پھر یمن میں مبینہ جنگ بندی کی خلاف ورزی

حملہ آور سعودی جنگی طیاروں نےیمن کے صعدہ ، الجوف اور البیضا صوبوں کو نشانہ بناتے ہوئے ایک بار پھر اس ملک میں اپنی مبینہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

ولایت پورٹل:المسرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے لڑکا طیاروں نے ایک بار پھر اپنی مبینہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی لڑاکا طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں بشمول تین صوبوں کو  نشانہ بنایا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق  سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے صعدہ ، الجوف اور البیضا صوبوں میں رہائشی علاقو ں کوسب سے زیادہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی اتحاد ایک طرف یمن میں جنگ بندی کے دعوے کررہا ہے اور دوسری طرف آئے دن اس ملک کے نہتے عوام کو نشانہ بنا رہا ہے۔
سعودی جارح اتحاد نے پچھلے پانچ سال سے اس ملک کوا پنی جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔
انھوں نے اس غریب ملک کے بنیادی دھانچہ کو تقریبا پوری طرح تباہ ہوچکا ہے یہاں تک کے جارحیت پسندوں نے اسکول اور ہسپتال کو بھی نہیں بخشا ہے اور اب تو نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ انھیں بمباری کرنے کے لیے پہلے جگہ کی تلاش کرنا پڑتی ہے۔


 

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین