Code : 3775 4 Hit

سعودی جارح اتحاد کی ایک بار پھر یمن میں مبینہ جنگ بندی کی خلاف ورزی

سعودی جارحیت پسند اتحاد نے یمن میں مبینہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئےاس ملک کے تین صوبوں معارب ، الجوف اور البیضاء کو نشانہ بنایا۔

ولایت پورٹل:المسیرہ کےنیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن میں حملہ کرنے والے سعودی جنگی طیاروں نے ایک بار پھر اپنی مبینہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی لڑاکا طیاروں نے  یمن کے مختلف علاقوں بشمول تین صوبوں کو  نشانہ بنایا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق  سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ معارب ، الجوف اور البیضا میں رہائشی علاقوں کو سب سے زیادہ بڑے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یمنی شہریوں پر سعودی حملے جاری ہیں جبکہ وہ یمن میں اپنی مبینہ اور جھوٹی جنگ بندی پر اصرار کرتے رہتے ہیں۔




0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین