Code : 2555 43 Hit

امریکی سکیورٹی ادارے کےساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے؛فلوریڈا فوجی اڈے پر فائرنگ کیس کے سلسلہ میں شاہ سلمان کا حکم

سعودی بادشاہ شاہ سلمان نے سعودی سکیورٹی ایجنسی کو حکم دیا ہے کہ وہ فلوریڈا میں امریکی فوجی اڈے پر فائرنگ کرنے والے سعودی شہری سے متعلق کیس میں امریکی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کریں۔

ولایت پورٹل:سعودی بادشاہ سلمان بن عبد العزیز نے سعودی  سکیورٹی ایجنسی کو حکم دیا ہے کہ وہ امریکی سکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ فلوریڈا میں سعودی شہری کی  جانب سے امریکی فوجی اڈے پر کی جانے والی مشتبہ فائرنگ کی نشاندہی کرنے میں درکار تمام معلومات حاصل ہوسکیں،سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی نے اس خبر کو نشر کرنے کے بعد سعودی بادشاہ کے امریکی صدر کے ساتھ فون پر رابطہ کرنے  کا حوالہ دیا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھاکہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے مجھ سے مخلصانہ طور پر اظہارتعزیت کیا اور فلوریڈا کے پینساکولا علاقہ میں  واقع فوجی اڈے پر ہونے والے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجیوں  کے اہل خانہ اور دوستوں سے ہمدردی کا اظہار کیا،امریکی صدر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ، "شاہ نے کہا کہ وہ اس طرح کے  وحشیانہ  اقدامات پر سخت ناراض ہیں اور اس طرح کے اقدامات سعودیوں کے جذبات کی عکاسی نہیں کرتے  جو امریکہ سے محبت کرتے ہیں،یاد رہے کہ جمعہ کی رات امریکی حکام نے اعلان کیا کہ کہ پینساکولا ایئر فورس کے اڈے پر جمعہ کے روز ایک سعودی طالب علم نے حملہ کیا جو اسی بیس میں فضائیہ کی تعلیم حاصل کررہا تھا،امریکی عہدیداروں نے کہا ہے کہ وہ حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں،قابل ذکر ہے کہ فلوریڈا میں امریکی فضائیہ کے اڈے پر جمعہ کے روز ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔





0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین