سعودی وزیر خارجہ کی صہیونی وزیر خارجہ کے ساتھ خفیہ ملاقات کا انکشاف

امریکی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ نے حال ہی میں اپنے صہیونی ہم منصب سے امریکہ کی میزبانی میں ایک ورچوئل میٹنگ کے دوران ملاقات کی۔

ولایت پورٹل:سی این این عربی کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے حال ہی میں اپنے صہیونی ہم منصب یائر لاپڈ سے ملاقات کی، یہ ملاقات امریکہ کی میزبانی میں ہونے والی ورچوئل میٹنگ کے دوران ہوئی۔
 سی این این عربی نے لکھا  کہ سعودی  اور صیہونی وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات گزشتہ ہفتے ایک ورچوئل میٹنگ کے دوران ہوئی جس میں کورونا وائرس کی نئی قسم پر توجہ مرکوز کی گئی، سینئر سعودی اور صیہونی حکام کے درمیان ملاقات کا انکشاف ایسے وقت میں ہوا ہے جب ریاض اس سے قبل تل ابیب کے ساتھ کسی قسم کے سفارتی تعلقات سے انکار کر چکا ہے۔
 نیز اس حقیقت کے باوجود کہ کورونا وائرس کی نئی قسم کا جائزہ لینے کے لیے ورچوئل میٹنگ کی میزبانی امریکی محکمہ خارجہ نے کی تھی، واشنگٹن نے سعودی اور صیہونی وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کا ذکر نہیں کیا اور نہ ہی سعودی ذرائع ابلاغ نے اس سلسلہ کوئی خبر شائع کی جبکہ پوری دنیا جانتی ہے سعودی عرب نے صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو عام نہیں کیا ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین