Code : 3553 13 Hit

بن سلمان کمپیوٹر گیمز کھیلنے میں بہت زیادہ وقت اور پیسہ خرچ کرتے ہیں؛کمپیوٹر گیم سائٹ کا انکشاف

کمپیوٹر گیم کی ایک خصوصی سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کمپیوٹر گیمز پر بہت زیادہ وقت اور پیسہ خرچ کرتے ہیں۔

ولایت پورٹل:القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق  خاص کمپیوٹر گیم سائٹ ڈاٹ اسپورٹ نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کمپیوٹر گیمز کھیلنے میں بہت زیادہ وقت اور خطیر رقم خرچ کرتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق؛ ڈاٹ اسپورٹ  نے اعلان کیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 2020 کے بین الاقوامی کھیل میں حصہ لینے کے لئے ڈوٹا(Dota) 2 پر اب تک 6000 ڈالر سے زیادہ خرچ کردیئے ہیں۔
سائٹ کا کہنا ہے کہ جب لوگ کمپیوٹر گیمز میں 'وہیل' کے لفظ کے بارے میں بات کرتے ہیں تو ، اس کا استعمال عام طور پر ایسے کھیلنے والوں کے لیے ہوتا ہے جو ایک کھیل پر بہت زیادہ رقم خرچ کرتے ہیںاور یہ بات محمد بن سلمان پر منطبق ہوتی ہے۔
جتنا وقت اور رقم محمد بن سلمان اپنے اکاؤنٹ (Purrrrrfect Devil Angel Yukeo )پر صرف کرتے ہیں اس حساب سےوہ ان لوگوں میں میں سرفہرست ہیں جواس طرح کی گیموں پر اپنا پیسہ خرچ کرتے ہیں،ان کے بعد دوسرا شخص ہے جس نےصرف $ 1500 خرچ کیے ہیں۔
ڈاٹ اسپورٹ نے مزید لکھا ہے کہ بن سلمان کا دیوانہ وار اس طرح پیسہ خرچ کرنا پہلی بار  نہیں ہے کیونکہ انھوں نے گذشتہ تین سالوں میں 69494 ڈالرخرچ کیے ہیں جن میں  2018 میں 42.10 اور 2017 میں 5 175000 ڈالر خرچ کیے ہیں۔
ویب سائٹ کی رپورٹ ہےکہ محمد بن سلمان کھیل میں بہت زیادہ وقت صرف کرتے ہیں اور 2011 سےاس میں سرگرم عمل ہیں ،جہاں وہ 10000 سے زیادہ میچ کھیل چکے ہیں جن میں سے5772 جیت کر 5467 سے ہار چکے ہیں۔
 


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین