Code : 3491 44 Hit

بن سلمان کا عراق سے تہران اور ریاض کے درمیان ثالثی کرنے کا مطالبہ

عراقی وزیر اعظم کو اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی ٹیلیفون کال سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے موصول ہوئی جنہوں نے ان سے تہران اور ریاض کے مابین ثالثی کا مطالبہ کیا۔

ولایت پورٹل:برطانوی اخبار میڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے عراقی وزیر اعظم سے تہران اور ریاض کے مابین ثالثی کا مطالبہ کیا ہے۔
میڈل ایست آئی نے باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ عراق کے نومنتخب وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کو اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی  ٹیلیفون کال سعودی عرب کے ولی عہد کی طرف سے موصول ہوئی  جس میں انھوں نے  الکاظمی سے اپنے ملک اور ایران کے مابین ثالثی کرنے کو کہا۔
مذکورہ اخبار نے مزید لکھا ہے کہ مشرق وسطی نے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد پر واشنگٹن کی جانب سے دباؤ تھا کہ وہ قطر کا محاصرہ ختم کردیں کیونکہ امریکہ نے سعودی عرب سے پیٹریاٹ سسٹم کو ختم کرنے کے لئے کارروائی کی تھی اور قطر کے امیر نے ثالثی کی بحالی کے لئے ایک وفد  بھی سعوی عرب بھیجا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین