Code : 1653 7 Hit

منامہ اجلاس میں شرکت اور تعاون کرنے والے عرب حکمراں غدار اور خائن ہیں: جہاد اسلامی کے اعلیٰ رہنما

فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے اعلی رہنما کاکہنا ہے کہ سعودی عرب ، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے حکمراں فلسطینی عوام کی پشت میں خنجر گھونپ رہے ہیں۔

ولایت پورٹل:العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے اعلی رہنما جمیل علیان نے کہا ہے کہ بحرین کے دارالحکومت میں صدی معاملے کے سلسلے میں اقتصادی اجلاس در حقیقت امریکی اجلاس ہے، جہاد اسلامی کے اعلی رہنما نے اس اجلاس میں شرکت اور تعاون کرنے والے عرب حکمرانوں کو غدار اور خائن قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب ، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے حکمراں فلسطینی عوام کی پشت میں خنجر گھونپ رہے ہیں، علیان نے کہا کہ منامہ کا اقتصادی اجلاس مکمل طور پر امریکی اجلاس ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम