Code : 4364 5 Hit

سعودی عرب مناسب وقت پر ہمارے ساتھ شامل ہوجائے گا: ٹرمپ

امریکی صدر نے بدھ کی صبح صحافیوں کو بتایا کہ سعودی عرب جلد اورمناسب وقت پر امن عمل میں شامل ہوگا۔

ولایت پورٹل:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کی صبح دعویٰ کیا کہ کم از کم سات سے نو ممالک جلد ہی صیہونیوں کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے دائرے میں شامل ہوجائیں گے، انہوں نے پینسلوینیا کے لئے وائٹ ہاؤس سے روانگی کے قبل کہا کہ سعودی عرب جلد ہی اور مناسب وقت پر امن عمل میں شامل ہو جائےگا۔
امریکی صدر نے منگل کے روز بھی بحرین اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ صیہونی حکومت کے مابین سمجھوتے کے معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں کہا کہ اس معاہدے سے مشرق وسطی میں امن کی راہ ہموار ہوگی ، کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ایسا معاہدہ ممکن ہے  اور میں نے مشرق وسطی کی اقوام سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھیں۔
یادرہے کہ اماراتی اور بحرینی عہدے داروں نے واشنگٹن میں اسرائیلی وزیر اعظم اور امریکی صدر کی موجودگی میں قابض صہیونی حکومت کے ساتھ اپنے سمجھوتے کے معاہدے پر دستخط کرلیے ہیں۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے 23 اگست اور بحرین نے 21 ستمبر کو اعلان کیا کہ انھوں نے اسرائیلی حکومت سے تعلقات معمول پر لانے پر اتفاق کر لیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یہ معاہدے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کہنے پر ہوئے ہیں تا وہ انھیں آنے والے صدراتی انتخابات میں استعمال کر سکیں کیونکہ وہ ان معاہدں کو اپنی کوششوں کا نتیجہ سمجھتے ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین