Code : 1651 874 Hit

تمہاری حفاظت پر ہمارا بڑا خرچہ ہورہا ہے، وہ سب ادا کرؤ ؛ٹرمپ کے ہاتھوں ایک بار پھر آل سعود کی تذلیل

امریکی صدر نے ایک بار پھر آل سعود حکومت کو تذلیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو اپنی حفاظت کے اخراجات ادا کرنا چاہیے۔

ولایت پورٹل:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے این بی سی کے ساتھ گفتگو میں ایک بار پھر ظالم و جابر آل سعود حکومت کو تحقیر اور ذلیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سعودی عرب کو اپنی حفاظت کے اخراجات ادا کرنے ہوں گے ،ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ سعودی عرب  کی حفاظت کررہا ہے سعودی عرب مالدار ملک ہے اسے اپنی حفاظت کا ٹیکس ادا کرنا چاہیے، ٹرمپ نے کہا کہ مغربی ایشیا میں امریکہ کی فوجی موجودگی کا ایک مقصد سعودی عرب کی حفاظت ہے اور سعودی عرب کو اپنی حفاظت کے بدلے میں ٹیکس ادا کرنا چاہیے ، ٹرمپ نے کہا کہ ماضی میں امریکہ سعودی عرب کی مفت حفاظت کرتا تھا لیکن اب وہ اس سے ٹیکس وصول کررہا ہے، ٹرمپ نے کہا کہ میں نے ٹیلیفون پر گفتگو میں سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان سے واضح طور پر کہا کہ امریکہ کا سعودی عرب کی حفاظت پر بڑا خرچہ ہورہا ہے اور سعودی عرب کو یہ خرچہ ادا کرنا چاہیے ولیعہد محمد بن سلمان نے میری اس بات قبول کرلیا،ٹرمپ نے سعودی عرب کے ہاتھوں خاشقجی کے قتل کے بارے ميں  سوال کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  یمن جنگ میں یمنی شہریوں کی ایران حمایت کررہا ہے اور ایران یمنی شہریوں کو دفاع کے سلسلے میں  مدد فراہم کررہا ہے اوریہ سعودی عرب پر میزائل داغ رہے ہیں اور اس کے ڈرونز طیاروں کو گرا رہے ہیں۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम