Code : 2581 55 Hit

آل سعود کو ایران سے بچنے کے لئے ہم سے آئرن ڈوم میزائل دفاعی نظام خریدنا ہوگا:یروشلم پوسٹ

ایک صہیونی اخبار نے سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کو پیش نظر رکھتے ہوئے لکھا ہے کہ سعودی عرب کو ایران کے خطرے سے نمٹنے کے لئےہم سے آئرن ڈوم میزائل دفاعی نظام خریدنا چاہیے۔

ولایت پورٹل:صہیونی اخبار یروشلم  پوسٹ نے منگل کے روز سعودی عرب اور اسرائیل کے بڑھتے  تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اکثر یہ  کہا جاتا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب اپنے مشترکہ دشمن ایران کے خلاف خفیہ تعاون کرتے ہیں،رپورٹ کے مطابق ، صیہونی مسلح افواج کے سربراہ  نے 2017 میں تجویز پیش کی تھی کہ سعودی عرب اور اسرائیل ایران کی جانب سے خطے میں اپنے سے وابستہ گروہوں کو منتقل کیے جانے والے ایرانی ساختہ اسلحے کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کرسکتے ہیں ،جن میں میزائل،ڈورن او رانواع واقسام کے راکٹ شامل ہیں،صیہونی اخبار نے مزید لکھا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کو امریکہ کی نگرانی میں مشترکہ ٹکنالوجی کی مدد سے حل تیار کرنے اور ان کو درپیش چیلنجوں ایک دوسرے کے سامنے پیش کرنے کی ضرورت ہے جس کی ابتدا ایران کے ہدف گیر میزائل کا مقابلہ کرینے کے لیے کم لاگت والا اور مؤثر دفاعی سسٹم تیار کرنے سے کی جاسکتی ہے،یروشلم پوسٹ نے مزید لکھا ہے کہ اگر کسی کو ایران کے  خطرے کی شدت پر شبہ ہے تو کسی کو سعودی عرب کی  آئل فیلڈزآرامکو پرہونے والے ستمبر کے حملوں پر ایک نظر ڈالےجو سعودیوں اور اسرائیل کے لئے ابھی تک خطرہ بنے ہوئے ہیں،صیہونی اخبار نے مزید لکھاہے کہ  سعودی عرب اپنے باشندوں کےلیے  50%پینے کے پانی کو نمک  صاف کرنے والے پلانٹوں کے ذریعہ فراہم کرتا ہے ، اگر ان پلانٹوں پر اسی طرح کا حملہ کیا گیا تو اس کے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے،سعودی عرب آئرن ڈوم میزائل دفاعی نظام خریدنے پر بھی غور کرسکتا ہے۔



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین