Code : 1942 20 Hit

سعودی عرب کی ہندوستان میں15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

سعودی عرب کی کمپنی آرام کو نے ہندوستان کے سب سے بڑے صنعتکار مکیش امبانی کے ادارے سے 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:سعودی عرب کی کمپنی آرام کو نے ہندوستان کے سب سے بڑے صنعتکار مکیش امبانی کے ادارے سے تقریبا 24 کھرب 3 ارب پاکستان روپے کی سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا ہے،تفصیلات کے مطابق مکیش امبانی اس پوری سرمایہ کاری میں 20 فیصد کے حصے دار ہونگے، مکیش امبانی سے کئے گئے معاہدے کے مطابق امبانی آرام کو سے یومیہ 5لاکھ بیرل خام تیل خریدے گا،اس طرح سعودی عرب کی آرام کو امبانی کے ریلائنس گروپ کی جمناگر ریفائنری میں بڑا حصے دار ہوگا، ہندوستان کی یہ ریفائنری اب 12 لاکھ بیرل خام تیل کو ریفائن کرے گی،بلوم برگ کے مطابق ہندوستان 2030 تک ایک کروڑ بیرل تک خام تیل ریفائن کرنے کے قابل ہوجائے گا جبکہ مجموعی سرمایہ کاری 32 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی،اس معاہدے کے بعد ناصرف ہندوستان کی معیشت میں بہتری آئے گی بلکہ ہندوستان اور سعودی عرب کے تعلقات مذید مستحکم ہوں گے،دوسری جانب مکیش امبانی نے اس موقع پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس معاہدے کو ہندوستان اور اپنے لئے ایک عظیم اثاثہ قرار دیا ہے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम