Code : 3225 35 Hit

سعودی عرب میں 14 دن کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ معطل

سعودی عرب میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے 14 روزہ پبلک ٹرانسپورٹ کی معطلی کا حکم دے دیا گیا ہے۔

ولایت پورٹل:الشرق الاوسط اخبار کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے کورونا وائرس سے بچاؤ اور کنٹرول کے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے 14  دن کے لیے ملک میں پبلک ٹرانسپورٹ کی معطلی کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس معطلی میں ہنگامی اور انسان دوستانہ پروازوں کو چھوڑ کر ملکی پروازیں بھی  شامل ہیں۔
بسوں میں بھی سرکاری محکوموں ،طبی کاموں کے استعمال ہونے والی بسیں،ایمبولینس اور سکیورٹی اور انسانی امور میں استعمال ہونے والی بسیں اس معطلی میں شامل نہیں ہیں۔
سرکاری حکم نامے کے مطابق  ائر پورٹ ٹیکسیوں کے علاوہ  تمام شہری ٹیکسیاں بھی معطل ہیں۔
واضح رہے کہ حکم نامے میں تمام بازروں ،تجارتی مراکز ،ریسٹورنٹوں اور پارکوں کو بند کرنے کے بارے میں کہا گیا ہے نیز کسی بھی طرح کا سیاحتی سفر بھی ممنوع ہے۔
یادرہے کہ سعودی علما کمیٹی نے گذشتہ ہفتے ہی اعلان کردیا تھا کہ اگلے نوٹس تک پورے ملک میں نماز جمعہ اور جماعت  یہ کہتے ہوئے بند کرنے کا اعلان کیا تھا کہ لوگوں کا ایک ساتھ جمع ہونا وائرس کے پھیلنے کا اہم سبب ہے جس کے بعد مسجدوں میں صرف اذان ہوتی ہے نماز جماعت اور جمعہ نہیں ہوتی۔




0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین