Code : 2517 45 Hit

سعودی عرب سے عدن کے لیے نیا جنگی ساز وسامان روانہ

سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات سے عدن میں اتحادی فوج کی کمان سنبھالنے کے بعداپنی جنوبی سرحدوں سے چالیس فوجی گاڑیوں سمیت فوجی سامان کی نئی کھیپ عدن بھیجی ہے۔

ولایت پورٹل:روسی نیوز ایجنسی اسپوٹنک کی رپورٹ کے مطابق جنوبی یمن میں واقع  عدن میں ایک مقامی عہدیدار نے یہاں سعودی اتحادی افواج کی مدد کے لئے سعودی فوجی سازوسامان کی ایک نئی کھیپ پہنچنے کی خبر دی ہے  جس  کومنصور ہادی کی حکومت نے اپنی تحویل میں لے کر اپنے ٹھکانے پر رکھا ہے،مذکورہ یمنی عہدہ دار نے بتایا ہے کہ  فوجی سامان بشمول چالیس فوجی گاڑیاں اور بکتر بند گاڑیاں مغربی صوبے عدن کے قصبے البریقه میں واقع  اتحادی فوج کی چوکی تک پہنچ گیا ہے جو مشرقی یمن کے صوبہ حضر موت کی سرحد الودیعہ سے یمن میں داخل ہوا ہے،یمنی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ  یمنی عبوری کونسل کی سکیورٹی بیلٹ کے نام سےجانی  جانے والی افواج عدن پہنچنے تک  مذکورہ فوجی سامان  کی حفاظت مأمور تھیں،واضح رہے کہ سعودی اتحاد نے27 اگست کو عدن میں اتحادی فوج کی کمان کے سلسلہ میں متحدہ عرب امارات  کے ساتھ ساز باز کی اور یہاں کی کمان اپنے ہاتھ میں لے لی جس کے امارات ایک معاہدہ کے تحت صوبہ کو سعودی عرب کے حوالہ کرکے یہاں سے چلاگیا،یادرہے کہ ابھی پچھلے ہی مہینے سعودی عرب نے  درجنوں فوجی جوانوں اور آفیسروں کی نگرانی میں عدن میں بھاری مقدار میں فوجی اور جنگی ساز وسامان بھیجا ہے جس میں ایک کشتی سمیت دسیوں فوج گاڑیا ں ،نہایت ہی پیشرفتہ مواصلاتی سسٹم شامل ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین