Code : 3880 6 Hit

سعودی عرب یمن میں ایک نئی حکومت تشکیل دینے کی کوشش میں مصروف

یمن کے ایک ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ یمن میں تعینات سعودی سفیر نے اس ملک میں ایک نئی حکومت تشکیل دینے کے لئے اقدامات کیے ہیں۔

ولایت پورٹل:عربی 21 کی رپورٹ کے مطابق  یمن کی مستعفی حکومت کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ یمن میں سعودی عرب کے سفیر محمد آل جابر ریاض اور ابو ظہبی کے حمایت یافتہ گروپوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں تاکہ آئندہ یمنی حکومت کے قیام پر بات چیت کی جاسکے، انہوں نے مزید کہا کہ یمن میں سعودی عرب کے سفیر محمد آل جابر نے حال ہی میں متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ عبوری کونسل کے عہدیداروں اور یمن کے جنوبی صوبوں کے متعدد عہدیداروں سے ملاقات کی ہے، یمنی ذرائع نے بتایا کہ یمن میں سعودی سفیر کی ملاقاتیں اس ملک میں آئندہ کی حکومت کے قیام پر توجہ کرنے کے مقصد سے ہوئی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی سفیر نے آئندہ کی حکومت کی تشکیل اور اس میں جنوبی صوبوں کے حصہ کے بارے میں ایک تجویز پیش کی ہے جس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ جنوبی یمن کی عبوری کونسل چار وزارتی عہدے لے گی، رپورٹ کے مطابق  ایسا لگتا ہے کہ سعودی سفیر نے یمن میں ریاض کے اہداف پر مبنی اپنے مدنظر گروپوں میں وزارتی عہدوں کو تقسیم کردیا ہے۔
مذکورہ یمنی ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب جنوبی صوبوں کو حصص دے کر ان صوبوں پر متحدہ عرب امارات کا کنٹرول برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے، اگرچہ سعودی عرب نے مستعفی یمنی حکومت کی حمایت کی ہے ، لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ جنوبی یمن میں متحدہ عرب امارات کی موجودگی کو مستحکم کرنے کے لئے بند دروازوں کے پیچھے کام کر رہا ہے۔



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین