سعودی اتحاد یمن میں بری طرح ہار چکا ہے:انصاراللہ

یمنی تنظیم انصاراللہ کے رہنما نے سعودی اتحاد کےحملوں کے خلاف یمنی قوم کی بے مثال مزاحمت کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام بین الاقوامی حمایت کے باوجود سعودی اتحاد کویمن میں حقیقی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ولایت پورٹل:المسیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی انصار اللہ تحریک کے رہنما عبدالمالک بدرالدین الحوثی نے آج (جمعرات کو) سعودی اتحاد کی جانب سے یمن پر جارحیت کے خلاف یمنی عوام کی مزاحمت کے پانچ سال پورے ہوجانے کی مناسبت سے تقریر کرتے ہوئے آج کے دن کو یمن کا قومی مزاحمت کا دن قرار دیا اور کہا یمنی قوم کی سعودی اتحاد کے خلاف مزاحمت یمنی تاریخ کا ایک افسانوی اور انوکھا موقف ہے۔
عبدالمالک الحوثی نے یمنی قوم خاص طور پر خاص طور پر اپنی جانوں کو ہتھیلی پر رکھ کر میدان میں لڑنے والے مجاہدین کا شکرئی ادا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جارحیت کے پہلے ہی لمحے سے  یمنی بنیادی ڈھانچہ کو نشانہ بنانے اور تباہ کرنے کے لئے سب سے زیادہ مہلک ہتھیاروں کا  استعمال کیا گیا۔
الحوثی نے کہا کہ جارح طاقتوں نے مساجد ، اسکولوں ، یونیورسٹیوں ، گھروں ، پلوں ، بندرگاہوں ، ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا  یہاں تک کہ انھوں نے تاریخی عمارتوں کو بھی نہیں بخشا۔
انصاراللہ کے رہنما نے مزید کہا کہ اس اتحاد نے اپنے وسیع امکانات اور مکمل طور پر بین الاقوامی  حمایت  کو مدنظر رکھتے ہوئے سوچا  کہ وہ  ہفتوں یا مہینوں میں ہی یمن کا کام  ختم کردے گا  لیکن  جب وہ اس کو ناکاکی کا منھ دیکھنا پڑا تو اس نے قتل ، سازش اور اس جیسے دیگربزدلانہ اقدامات کا سہارہ لیا تاکہ یمنی قوم کے حوصلوں کو پست کر سکے لیکن  خدا وند عالم  کی مدد اور یمنی قوم کی بیداری کی ذریعہ وہ  اپنے ان عزائم میں بھی ناکام رہا ۔
 


1
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین