Code : 3423 29 Hit

سعودی عرب امریکہ کا حفاظت شدہ علاقہ ہے:الرای الیوم

ٹرمپ کی ذلت اور تضحیک کے خلاف آل سعود حکومت کی خاموشی کی وجہ یہ ہے کہ اس حکومت کی بقا امریکہ کی حمایت میں ہے ، اس کی اپنی کوئی خودمختاری یا مرضی نہیں ہے۔

ولایت پورٹل:فلسطین یونیورسٹی کے پروفیسر اور مصنف عبدالستار قاسم نے "سعودی عرب امریکہ کے زیر اہتمام ملک یا خطہ ہے" کے عنوان سے انٹر ریجنل اخبار الرای الیوم میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں سعودی حکومت کو اپنے آپ کو  ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے حوالے کرنے پر اس حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انھوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سعودی عرب کو حالیہ دنوں میں دی جانے والی دھمکی کہ اگر سعودی حکومت  بین الاقوامی تیل کی منڈی  میں تیل کی قیمتوں میں کمی نہیں کرتی تو وہ اس ملک سے امریکی فوجیں واپس بلا لیں گے، لکھا ہے کہ ٹرمپ کے اس بیان  کے بعد میڈیا نے کہا کہ اس سے تیل کی قیمتوں میں سعودی جوڑ توڑ کی سزا دینے کے لئے سعودی عرب کے سیاسی نظام کی حمایت ختم ہوجائے گی  جس کی وجہ سے تیل کے شعبے میں امریکی سرمایہ کاروں کو بھاری نقصان ہوگا۔
مضمون میں لکھا گیا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب امریکی صدر نے سعودی حکومت کی سلامتی اور عام طور پر تیل اور سعودی حکومت کی حمایت کے لئے امریکی کوششوں کے بارے میں بات کی ہو۔
ٹرمپ نے اس سے پہلے بھی کئی بار امریکہ کی سعودی عرب کی حمایت کرنے کا تذکرہ کیا ہے ، ایک امریکی سینیٹر نےتو یہاں تک  کہا ہے کہ اگر امریکہ کی مدد نہ ہوتی تو  سعودی حکومت کے رہنما فارسی بولت رہے ہوتے  اور ایران سعودی عرب پر حملہ کرچکا ہوتا۔
مضمون میں مزید آیا ہے کہ امریکیوں کی طرف سے اس  اظہارخیال اور نظریہ کو بار بار دہرائے جانے کے باوجود ، ہمیں سعودی حکومت کے رہنماؤں کی طرف سے اس مسئلے پر کوئی رد عمل نہیں دیکھنے کو ملا ہےاور ہم نے ان میں سے کسی کو ناراض ہوتے ہوئے، وضاحت کرتے ہوئے، جواب دیتے ہوئے یا رد کرتے نہیں سنا ہے۔



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین