Code : 2676 10 Hit

سعودی اتحاد کی مغربی یمن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری

سعودی اتحاد مغربی یمن میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے الحدیدہ صوبہ کے متعدد علاقوں کو مسلسل نشانہ بنا رہا ہے۔

ولایت پورٹل:یمن کی صبا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  متعدد بارجنگ بندی کے معاہدے  کی خلاف ورزی کرتے ہوئےمغربی یمن کے صوبہ الحدیدہ  اور شمالی یمن کے صوبہ صعدہ میں بمباری کی ہے،رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد نے صوبہ صعدہ پر بمباری  کے ساتھ ساتھ  راکٹ اور توپیں بھی ماری ہیں،ایک فوجی ذرائع نے بتایا کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے  صوبہ صعدہ کے سرحدی شہر "الظاہر" کے علاقوں پر بمباری کی ہے،مذکورہ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی اتحادی عسکریت پسندوں نے سرحدی شہر رازح میں میزائل اور توپیں بھی ماری ہیں،مغربی یمن میں  سعودی اتحاد سے وابستہ عسکریت پسندوں نے الحدیدہ صوبے کے شہر التحیتا میں واقع  الجبلیه اور الفازه علاقوں پر 17سے زیادہ راکٹ اور میزائل مارے ہیں نیز الثوابیه شہر کی طرف جانے والے راستہ پر شدید حفاظتی تدابیر ایجادکی ہیں،مذکورہ فوجی ذرائع نے مزید بتایا کہ اس اتحاد نے حیس قصبے کے کئی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے،مذکورہ  ذرائع نے الدریهمی  شہرکے مغرب میں ایک یمنی شہری کے گھر کو نذر آتش کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی زیرقیادت اتحاد کی بمباری کے نتیجہ میں مکان کو آگ لگی ہے،سعودی اتحاد نے الدریهمی    شہر کے قریب میں واقع الشجن گاؤں کو بھی نشانہ بنایا ہےجو الحدیدہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے،واضح رہے کہ گذشتہ فروری میں یمن میں لڑنے والے فریقین کے مابین سویڈش اسٹاک ہوم معاہدےکے مطابق الحدیدہ صوبہ میں جنگ بندی ہونا چاہیے ، اس معاہدہ پر سعودی اتحاد نے دستخط کیے ہیں لیکن اس کے بعد آئے دن اس معاہدہ کی خلاف ورزی کرتاہے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम