Code : 2067 17 Hit

سعودی عرب کا یمن کی جیل پر وحشیانہ حملہ؛60 قیدی جاں بحق ،50 سے زائد شدید زخمی

آل سعود کی درندگی کی وجہ سے یمن میں واقع جیل المقصوف کی صورتحال انتہائی کربناک ہے اور انسانی اعضاء بکھرے ہوئے ہیں اور انھیں ریسکیو کی ضرورت ہے۔

ولایت پورٹل:المیسرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آل سعود کے کارندوں نے  یمن کی المقصوف جیل پر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں ایک سو سے زائد افراد جاں بحق یا زخمی ہوئے جبکہ ملبے سے زخمیوں کو نکالنے کا کام جاری ہے،یمن کی وزارت صحت کے ترجمان یوسف الحاضری نے عالمی اداروں اور برادری سے یمن کی جیل المقصوف پر ہونے والے سعودی عرب کے حملے میں شہید ہونے والوں کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے،ذرائع کا کہنا ہے جیل کی صورتحال انتہائی کربناک ہے اور انسانی اعضاء بکھرے ہوئے ہیں اور انھیں ریسکیو کی ضرورت ہے،یمن کے وزیر صحت طه المتوکل نے کہا ہے کہ بڑے پیمانے پر ہونے والی ہلاکتوں کی وجہ سے صنعا کے بین الاقوامی ایر پورٹ کو کھولنے کی ضرورت ہے،دوسری طرف اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے یمن کے علاقہ ذمار میں واقع جیل پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے جیل پر وحشیانہ حملہ کرکے درجنوں قیدیوں کو ہلاک کردیا ہے،ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب نے نہتے قیدیوں کو بہیمانہ طور پر قتل کرکے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے، سید عباس موسوی نے کہا کہ ذمار جیل پر سعودی عرب کا وحشیانہ حملہ سعودی عرب کے مجرمانہ اقدام کا نیا باب ہے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम