Code : 3347 8 Hit

سعودی عرب کی یمن کے الحدیدہ صوبے پر شدید بمباری

یمن میں سعودی حکومت کی جانب سے یکطرفہ جنگ بندی کے باوجود اس حکومت کے جارح طیاروں نے الحدیدہ کےمتعدد علاقوں پر بمباری کی۔

ولایت پورٹل:المسیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت  نے یمن کے بے دفاع عوام کے خلاف اپنے جرائم کورونا کے وباء کے سائے میں بھی  بدستور جاری رکھتے ہوئے اور یکطرفہ جنگ بندی کے باوجود  اس حکومت کے  جارح طیاروں نے الحدیدہ کےمتعدد علاقوں پر بمباری کی ہے۔
اسی طرح  سعودی جنگی طیاروں نے"الدحوفش" اور "الشجن" کے علاقوں کو  بھی نشانہ بنایا اور ان پر بمباری کی۔
ادھر ، سعودی لڑکاؤں نےیمن کے دوسرے صوبوں پر بھی بمباری کی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی حکومت نے حال ہی میں ایک فریبکارانہ حرکت کے تحت یمن میں یکطرفہ فائر بندی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اس نے  نہ صرف یہ کہ عام شہریوں پر اپنے جارحانہ حملے روکنے کے  نہیں بلکہ ان میں مزید وسعت دی ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین