Code : 3287 48 Hit

حاملہ خاتون سمیت ایک یمنی گھرانے کے سب افراد آل سعود کی بربریت کا نشانہ

یمنی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ سعودیوں نےیمن ایک سرحدی علاقے پر گولہ باری کرکےایک یمنی گھرانے کے تمام افراد کوشہید کردیاہے۔

المسیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے شمالی یمن کی رزاح   سرحدکے علاقے بنی صیاح پر بمباری کرکے ایک یمنی کنبہ کو شہید کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس حملے میں والد ، حاملہ ماں اور کنبہ کے دو بچے شہید ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی اتحاد نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی جانب سے پوری دنیا میں تنازع کو ختم کرنے کی درخواست کے جواب میں یمن میں جنگ بندی کی حمایت کرنے کے باجودحالیہ ہفتوں کے دوران یمن میں جنگ بندی کی حمایت کرنے کے باوجود اس ملک کے خلاف حالیہ ہفتوں میں اپنی فضائی کارروائیوں میں تیزی لائی ہے ۔
ادھرصنعا میں یمنی قومی نجات حکومت نے زور دے کر کہا ہے کہ یمن میں جنگ بندی کا قیام محاصرہ اٹھانے اور سعودی اتحاد کی جارحیت روکنے پر منحصر ہے۔
یادرہے کہ گذشتہ چھ سال سے یمن کے خلاف سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی سربراہی میں  امریکہ ، برطانیہ ، فرانس اور متعدد عرب ممالک کی حمایت سے جنگ جاری ہے جس میں اب تک ایک لاکھ سے زیادہ یمنی شہید ہوچکے ہیں ۔


1
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम