Code : 2387 53 Hit

شمالی یمن میں سعودی اتحاد کی 24 گھنٹے کے اندر 52 مرتبہ بمباری

یمنی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد نے اس ملک کی شمالی ریاستوں پر گزشتہ 24 گھنٹے کے اندر 52 مرتبہ بمباری کی ہے۔

ولایت پورٹل:یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے جمعہ کی رات اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد نے شمالی یمن کے شہروں کو لگاتار بمباری کا نشانہ بنا رہاہےتا کہ وہ الحجہ اور صعدہ ریاستوں کی جانب  پیش قدمی کر سکیں،یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 52 مرتبہ صعدہ اور الحجہ راستوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور اور زخمی ہوگئے لیکن اس کے باوجود سعودی افواج ان صوبوں میں پیش قدمی نہیں کر سکیں،قابل ذکر ہے کہ  حالیہ دنوں میں یمن کی شمالی ریاستوں  میں کافی آشوب برپاہے اور سعودی اتحادی افواج غیر فوجی رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا رہی ہیں  جس کی وجہ سے عام شہری شہید اور زخمی ہورہے ہیں ،یمن کی قومی نجات تنظیم نے بھی سعودی عرب کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہ سعودی عرب یمن میں کھلے عام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے  اور صلح کی صرف باتیں کر کے اذہان عمومی کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے ،ادھر یمن کے وزیر خارجہ نے بھی اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی سے اپیل کی ہے کہ  وہ عربی اتحاد کو یمن میں اتحاد قائم کرنے کی راہ میں روڑے اٹکانے سے پرہیز کرنے کے لیے دباؤ ڈالے خاص طور پر سلامتی کونسل کے رکن ممالک اور یورپی یونین عربی ممالک پر ذور دے کہ وہ اتحاد اور امن قائم کرنے کی فضا کو خراب نہ کریں ،یمن کے وزیر خارجہ نے تاکید کی کہ  عام شہریوں کو نشانہ نہ بنایا جائے،یمن میں آنے والے تیل بردار جہازوں کو نہ روکا جائے  نیز صنعا کا بین الاقوامی ہوائی اڈا کھولا جائے ،آخر میں انھوں نے انتباہ دیا کہ جارح ممالک صلح کرنے کے لیے تیار نہیں ہوں گے تو ہم اپنا دفاع کرنے کے لیے مجبور ہوں گے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम