Code : 2360 46 Hit

یمن کے سرحدی رہائشی علاقوں پر سعودی عرب کی بمباری جاری

یمنی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی فوج نے سعودی عرب سے ملحقہیمن کی سرحد پر واقع رہائشی علاقوں پر بمباری کی جس کے ذریعہ وہ ان علاقوں میں پیشقدمی کرنا چاہتے تھے لیکن وہ اپنے منصوبہ میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

ولایت پورٹل:المسیرہ نیو زایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے کل رات اپنے ایک بیان میں کہا کہ  سعودی عرب کی فوج سرحدوں پر لگاتار گولہ باری کر رہی ہے،انھوں نے مزید  کہا کہ سعودی اتحاد نے اکتالیس مرتبہ الصعدہ اور اور الحدیدہ  ریاستوں پر بمباری کی  لیکن ان  کی زمینی فوج کسی بھی  طرح کی پیش قدمی کرنے سے قاصر رہی ہے تاہم ان حملوں میں میں اتحادی فوج کے کئی اہلکار ہلاک اور  زخمی ہوئے ہیں،یحیٰ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے اتوار کے دن بھی یمن کی کئی ریاستوں پر بمباری کی جس میں انھوں نے  تین مرتبہ الصعدہ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کئی عام شہری شہید اور زخمی ہوگئے، اسی طرح شہر رازح کے ایک مقامی عہدیدار نے خبر دی کہ سعودی اتحاد کے حملوں کے نتیجہ میں اس شہرمیں ایک ضعیفہ خاتون شدید پر زخمی ہوگئی نیز شہر کے مضافات میں واقع کثیرآبادی والے کئی دہاتوں  کو بھی نشانہ بنایا  جہاں توپوں اور میزائلوں کے لگنے سے کئی مویشی ہلاک ہوگئے،سعودی اتحاد نےالصعدہ  اسٹیٹ میں ایک اسکول کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں اسکول کی  عمارت کو کافی حد تک نقصان پہنچا،ادھریمن کی مزاحمتی تحریک انصار اللہ کا کہنا ہے کہ سعودی امریکی اتحاد نے آج  بارہ مرتبہ شہر حرض اور سولہ مرتبہ حیران  کو نشانہ بنایا نیز یمن کے شمال مغرب میں واقع حجہ اسٹیٹ کے چار محلوں  کو بھی اپنے حملوں کو نشانہ بنایا۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम