Code : 3342 19 Hit

نام نہاد جنگ بندی؛سعودی اتحاد کی یمن کے تین صوبوں پر شدید بمباری

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے تین صوبوں پر شدید بمباری کی ہے۔

ولایت پورٹل:المسیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے یمن کے بے دفاع اور بے گناہ لوگوں کے خلاف اپنی جارحیت کو جاری رکھتے ہوئے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اس ملک کے تین صوبوں  پر شدید بمباری کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی جارح اتحاد نے صوبہ مأرب کے شہر مجزر کو متعدد بار نشانہ بنایا۔
ادھر الجوف صوبہ میں بھی سعودی لڑاکا طیاروں نے خب و الشعف علاقوں پر بمباری کی ۔
اسی دوران الحدیدہ کو متعدد بار سعودی جنگی طیاروں نے نشانہ بنایا ہے۔
واضح رہے کہ یمن کے بے دفاع عوام کے خلاف سعودی عرب کی جانب سے   مسلسل فوجی جارحیت ایسے وقت میں کی جاررہی ہے جبکہ  سعودی جارحیت پسندوں نے حال ہی میں ایک پروپیگنڈےاور دھوکہ دہ اقدام کے تحت یمن میں یکطرفہ فائر بندی کا اعلان کیا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین