Code : 1600 12 Hit

سعودی عرب اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقیں

سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کو خوش رکھنے کیلئے اپنا سب کچھ داو پر لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:سعودی عرب کی امریکہ اور اسرائیل سے قربتیں کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں ہیں تاہم اب آل سعود نے دنیا اور عالم اسلام کی مخالفتوں کے باوجودامریکہ کے ساتھ فوجی مشقیں بھی شروع کیں، سعودی شاہی فضائیہ اور امریکی فضائیہ نے بحیرہ عرب پر مشترکہ جنگی مشقیں کیں اس دوران فضا سے فضا میں مار کرنے والے طیاروں کی معاونت بھی شامل رہی، ان مشقوں میں امریکی ایف-15 ایگل فائٹر جیٹ طیاروں اور رائل سعودی ایئر فورس کے طیاروں نے حصہ لیا،واضح رہے کہ امریکہ نے ایرانو فوبیا کی سازش کے تحت بعض عرب ملکوں کو زیادہ سے زیادہ ہتھیار فروخت کرنے کے مقصد سے فائٹر طیاروں سے لیس امریکی بحری بیڑا ابراہام لنکن کو بحیرہ عمان میں تعینات کردیا جب کہ قطر میں امریکی فوجی بیس پر بھی جدید جنگی طیارے بھیجوادیے ہیں۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम