Code : 2572 40 Hit

عراقی عوام کے خون کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی؛ عصائب اہل حق کا سعودی عرب اور امارات کو انتباہ

عراق کی عصائب اہل حق موومنٹ سکریٹری جنرل نے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کو متنبہ کیا ہے کہ انھیں عراقی عوام کی خونریزی میں ملوث ہونے کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

ولایت پورٹل:السومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عصائب اہل حق موومنٹ  کے سکریٹری جنرل قیس الخز علی نے  اتوار کے روز متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کو انتباہ دیا ہے کہ انھیں عراقی شہریوں کی حالیہ خونریزی میں ملوث ہونے کی"بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی،عراقی طلباء کے درمیان گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر عراق میں موجودہ پارلیمانی نظام پارلیمانی ہی  رہا تو حقیقی اصلاحات نہیں ہوسکتی ہیں،الخز علی نے مزید کہا کہ امریکہ  نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے ہمارے اوپر پابندیاں عائد کی ہیں  کہ ہم نے مظاہرین کو دبایا ہے اور عوام کا قتل عام کیا ہے تو اس بھونڈے الزام کے جواب میں میں صرف اتنا کہوں گا کہ اگر کوئی کم ظرف انسان آپ کو برا کہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اعلی ظرف کے مالک ہیں،انھوں نے مزید کہا کہ مظاہروں کے دوران ہمارا موقف ہی رہا ہے جو شہید وسام العلیاوی نے ثابت کردیا ہے کہ ہم مظلوم رہے ہیں اور ہمارے اوپر حملے کیے گئے ہیں،عصائب اہل  حق موومنٹ سکریٹری جنرل نے زور دے کر کہا کہ امریکہ ،اسرائیل  اور جن طاقتوں کا بھی عراقی عوام کی حالیہ خونریزی میں ہاتھ ہے  وہ جان لیں کہ ایک وقت آئے گا جب یہ امریکہ ،صیہونی حکومت،سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے مربع کو اپنے کیے کا تاوان ادا کرنا پڑے گا۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम