ولایت پورٹل:لبنانی نژاد امریکی سرمایہ دار اینڈی خواجہ نے امریکی میگزین اسپیکٹیٹر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا کہ سعودی اور متحدہ عرب امارات کی حکومتوں نے 2016 میں ٹرمپ کی انتخابی مہم میں غیرقانونی طور پر دسیوں اور بلکہ سیکڑوں اور لاکھوں ڈالر خرچ کیے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک نے اپنے کاموں کو خفیہ رکھنے کے لئے جعلی شناخت اور جعلی انشورنس کارڈ یا گفٹ کارڈ استعمال کیے تاکہ لہذا فیڈرل الیکشن کمیٹی کو $00 2 کی امداد کا اعلان کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔
اینڈی خواجہ نے مزید کہا کہ سعودی اورامراتی حکام بیک وقت ادائیگی کے سافٹ ویئر کا استعمال کرتے ہوئے ہزاروں چھوٹے گفٹ کارڈز کا استعمال کرکے کسی شخص کوبھی کچھ بھی دے سکتے ہیں۔
امریکی تاجر نے مزید کہا کہ جب میں بن زائد کے سابق مشیر اور لبنانی سرماہ دار جرج نادر سے پوچھا کہ یہ دونوں ممالک کیوں ٹرمپ کو الیکشن میں کامیاب کروانے کے لیے اتنا زیادہ پیسہ خرچ کررہے ہیں تو انھوں نے جواب میں کہا کہ دونوں ملکوں نے ٹرمپ سے معاہدہ کیا ہے کہ وہ اس کو جیتانے کی پوری کوشش کریں گے اور اگر وہ جیت جاتے ہیں تو ایران کے خلاف کڑی پابندیاں عائد کریں گے نیز ایران اور مغربی ممالک کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے سے خارج ہوجائیں گے اس کے علاوہ ایرانی تیل کی فروخت میں بھی رکاوٹ ڈالیں گے۔
ایران کی دشمنی میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نےٹرمپ کو جیتانے میں پانی کی طرح پیسہ بہایا تھا:امریکی سرمایا کار
لبنانی نژاد امریکی تاجر نے2016 میں ٹرمپ کی انتخابی مہم میں ریاض اور ابوظہبی کے ذریعہ خفیہ طور پر لاکھوں ڈالر دینے کا انکشاف کیا ہے۔

wilayat.com/p/3070
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین