حج کے لیے سعودی عرب کی نئی شرط

سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال حج کو آنے والے عازمین کے لیے ضروری ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس کی ویکسینیشن، گردن توڑ بخار کی ویکسین اور سیزنل انفلوئنزا کی تمام خوراکیں لی ہوئی ہوں۔

ولایت پورٹل:سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ  رواں سال حج کی ادائیگی کے لیے کورونا وائرس کی ویکسینیشن کی تمام خوراکوں کا لیا ہونا شرط ہے، اس وزارت کی رپورٹ کے مطابق اس سال حج کرنے کا ارادہ رکھنے والے عازمین کے لیے ضروری ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس کی ویکسینیشن، گردن توڑ بخار کی ویکسین اور سیزنل انفلوئنزا کی تمام خوراکیں لی ہوئی ہوں۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ مناسک حج کی انجام دہی کے حوالے سے کچھ قواعد ہیں جن میں یہ بھی شامل ہے کہ عازمین دائمی ، متعدی اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا نہ ہوں، یاد رہے کہ حال ہی میں سعودی عرب کے حج اور عمرہ کے وزیر توفیق بن فوزان الربیع نے اعلان کیا تھا کہ اس سال حج بغیر کسی پابندی اور شرائط کے ہوگا نیزعازمین کو کورونا کا منفی ٹیسٹ جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
 الربیعہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس سال حج میں عمر یا حجاج کی تعداد کی کوئی قید نہیں ہوگی اور حالات وہی ہوں گے جو کورونا وائرس کے پھیلنے سے پہلے تھے، یاد رہے کہ گزشتہ برسوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے ساتھ ہی سعودی عرب نے حج کی انجام دہی پر شرائط اور پابندیاں عائد کر دی تھیں۔
 سعودی وزارت حج و عمرہ نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب کے اندر موجود عازمین کے لیے اس سال کے حج کے اخراجات 3984 سعودی ریال ($1060) سے شروع ہوتی ہے جبکہ جمرات  کے قریب منیٰ کے چھ ٹاورز میں عازمین کے لیے رہائش کے ساتھ سب سے مہنگا پیکج 11435 ریال تک ہے، سعودی وزارت حج نے اپنے شہریوں کے لیے تین اقساط میں حج کی ادائیگی کو بھی ممکن بنایا ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین