سعودی عرب کا ایران کے سلسلہ میں تازہ ترین موقف

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں سعودی کابینہ نے اپنے اجلاس میں ایران کے ساتھ مشترکہ مفادات اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات پر زور دیا۔

ولایت پورٹل:سعودی خبر رساں ایجنسی واس کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کے وفد نے ایران کے ساتھ مشترکہ مفادات اور باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات کا نیا دور شروع کرنے کی اس ملک کی خواہش پر زور دیا۔
رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کے وفد نے منگل کے روز اس ملک کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں ہونے والے اپنے اجلاس میں ریاض اور تہران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے کیے گئے اقدامات بشمول دونوں ممالک میں سفیروں کو بھیجنے پر غور کیا۔
سعودی حکومتی وفد نے ایران کے ساتھ مشترکہ مفادات اور باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات کے نئے دور کے آغاز کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
یاد رہے کہ یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ کچھ ذرائع ابلاغ اس سے پہلے عبداللہ بن سعود العنزی کو ایران میں سعودی عرب کے نئے سفیر کے طور پر بتا چکے ہیں۔
ان ذرائع نے بتایا کہ العنزی عمان میں سعودی عرب کے موجودہ سفیر ہیں جو ایران میں سعودی عرب کے نئے سفیر کے طور پر اپنا کام شروع کریں گے۔
اس رپورٹ کے مطابق العنزی ایک اقتصادی شخصیت ہیں جنہیں تہران میں سعودی سفارتخانے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
تاہم سعودی عرب کے حکام اور سفارتی ذرائع نے ابھی تک اس خبر کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے اور یہ بھی واضح نہیں ہے کہ عبداللہ بن سعود العنزی کو ایران میں نئے سعودی سفیر کے طور پر منتخب کرنے کی قیاس آرائیاں کس حد تک درست ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین