Code : 3659 4 Hit

یمن کے دار الحکومت پر سعودی اتحاد کے خوفناک حملے؛16افراد شہید

یمن کے دارالحکومت پر گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی اتحاد کے حملوں کی وجہ سے پورا شہر لرز اٹھا اور16افراد شہید ہوئے ہیں۔

ولایت پورٹل:یمنی ذرائع ابلاغ نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس ملک کے دار الحکومت صنعا کے مختلف علاقوں پر سعودی اتحاد کے خطرناک حملوں کی اطلاع دی ہے جس کی وجہ سے پورا شہر کانپ اٹھا۔
مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ سعودی جارحیت پسند اتحاد کے جنگی طیاروں  نے منگل کی صبح صنعا کے تین مختلف علاقوں پر بمباری کی جس میں صدارتی محل اور اس کے نواحی علاقوں کے  قریب میں واقع النہدین پہاڑ بھی شامل تھا ۔
یمن کی صبا نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ صوبہ صعدہ پر سعودی اتحاد کے حملوں کے نتیجے میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 16 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
ایک فوجی ذرائع نے بتایا کہ صوبہ صعدہ کے سرحدی علاقے شدا میں شہریوں کی گاڑیوں پر سعودی اتحاد کے فضائی حملے میں 13 افراد شہید ہوگئے۔
اس کے علاوہ کناف علاقہ میں واقع آل ابو جبارہ گھاٹی  پر جارحیت پسند سعودی اتحاد کے حملوں میں طبی امدادی کارکن سمیت دو افراد شہید ہوئے ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین