Code : 3211 72 Hit

یمن کا الجوف صوبہ سعودی جارح اتحاد کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی عرب کے اندردرجنوں نئے میزائل اور ڈرون آپریشنز کا اعلان کرتے ہوئے الجوف صوبے کو آزاد کرنے کا اعلان کیا۔

ولایت پورٹل:المسیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے بدھ کو ایک نیوز کانفرنس میں کے دوران وسطی یمن کے صوبہ الجوف میں یمنی فوج کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس صوبے میں انجام دیے جانے والے آپریشنوں کی کامیابی کا اعلان کر رہے ہیں جس کے ذریعہ خدا  وند عالم کی مدد سے الجوف صوبہ آزاد کرا لیا گیا ہے اوراس سے  ہماری افواج کی  پوزیشن مزید مستحکم ہوئی ہے۔
یحیی سریع نے مزید کہا کہ الجوف صوبہ کو دشمن میں اپنی فوجی چھاونی میں تبدیل کررکھا تھا جہاں سعودی اتحاد کی فوج اور پولیس کی چھ بریگیڈ اور تین بٹالین موجود تھیں۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے مزید کہا کہ سعودی دشمن نے سیکڑوں کرائے کے فوجیوں کوجنگ میں ڈھکیل دیے تھےجن میں سے بیشتر نجران ، جازان اور عسیر سے تھے اور انھوں نے250فضائی حملے بھی کیے تھے۔
سریع نےیمنی فوج کی میزائل طاقت کا ذکر کرتے ہوئے کہ ہم نے جارح اتحاد کے خلاف نکال،قاصم اور بدر میزائلوں کا استعمال کیا تھا اس کے علاوہ یمنی فوج نے 54 ڈرون حملہ بھی کیے جن میں سے 33سعودی عرب کے اندر کیے گئے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ دشمن یمنی فوج کے ڈرون حملوں کے براہ راست اور بالواسطہ نتائج کو چھپا نہیں سکے گا۔
سریع نے مزید کہا کہ ہم سعودی عرب کے اندر متعدد اہداف کو نشانہ بنانے والے آپریشن کی تفصیلات کا بروقت انکشاف کریں گے۔
آخر میں انھوں نے کہا کہ اب ہم سعودی عرب کے لیے کام کرنے والے فوجی آفیسروں کو گرفتار کرنے کا کام شروع کریں گے چاہے وہ یمنی شہری ہوں یا کسی اور ملک کے شہری ہوں اور جو بھی اس سلسلہ میں ہماری مدد کرے گا  اس کو انعام دیا جائے گا۔


1
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम