Code : 2242 90 Hit

سعد حریری کا افریقی ماڈل کو ڈیڑھ کروز ڈالر سے زائد رقم کا تحفہ

سعد حریری نے 2013 میں ایک افریقی ماڈل کو ڈیڑھ کروڑ ڈالر سے زائد رقم تحفہ میں دے دی۔

ولایت پورٹل:نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ جنوبی افریقہ میں عدالتی دستاویزات کے مطابق سعد حریری نے 2013 میں ایک افریقی ماڈل کو ڈیڑھ کروڑ ڈالر  سے زائد رقم تحفہ میں دے دی،سعد حریری اور یہ افریقی ماڈل  کی ملاقات جمہوریہ سیچلس کے ایک  لگژری بیچ تفریح گاہ  میں ہوئی  جس کے بعد دونوں کے درمیان روابط  برقرار ہوگئے،رپورٹ کے مطابق سعد حریری اس وقت وزیر اعظم نہیں تھے لہذا ان کے لیے پیسے ٹرانسفر کرنا نہ لبنان کے قانون کی  خلاف ورزی تھی اور نہ ہی جنوبی افریقہ کے قانون کی لیکن تعجب اس بات پر ہے کہ آج جب لبنان مالی بحران کا شکار ہے  جس کی وجہ سے عوام حکومت کے خلاف سڑکوں پر آچکی ہے  نیز حکومت اور سعد حریری اقتصادی ایمرجنسی  اور ریاضتی اقدامات کا اعلان کرنے والے ہیں  ایسے وقت میں سات سال کے بعد ان کی بخشش اور سخاوت کی کہانی کیسے منظر عام پر آئی ہے ،جب سعد حریری اور ان کی میڈیا ٹیم سے افریقی ماڈل کو اتنا بڑا تحفہ دینے اور اس کے ساتھ ان کے تعلقات کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا،یاد رہے کہ سعد حریری دو بار لبنان کے وزیر اعظم بنے ہیں اور یہ تحفہ دونوں  وزارت عظمی کے منصب پر فائز ہونے کے درمیانی عرصہ میں دیا گیا ہے۔




0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम