Code : 2459 84 Hit

لبنانی مظاہرین کیچڑ سے مچھلی پکڑنے والوں سے ہوشیار رہیں ؛سعد حریری کی اپیل

لبنان کے وزیر اعظم نے اس ملک میں جاری مظاہرے کے دوران ایک شخص کے ہلاک ہونے کے بعد مظاہرے کرنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں امن برقرار رکھیں اور پر امن مظاہرے کریں۔

ولایت پورٹل:المنار نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق  لبنان کے وزیر اعظم سعد الحریری کے دفتر سے آج صبح جاری ہونے والے  بیانیہ میں  مظاہرین سے اپیل کی ہے وہ مظاہروں کو پر امن رکھنے کی کوشش کریں اور موقع کا فائدہ اٹھانے والے افراد سے ہوشیار رہیں،بیانیہ  میں آیا ہے کہ سعد الحریری نے فوج اور سکیورٹی فورسز کے اعلی عہدہ داروں سے رابطہ کرکے ان سے مطالبہ کیا ہے کہ بیروت اور اس کے اطراف میں حالات پر نظر رکھیں نیزعوام کے تحفظ کے لیے لازمی تدابیر اختیار کریں،لبنان کے وزیر اعظم نے ترقی پسند سوشلسٹ پارٹی کے رہنما ولید جنبلاط سے بھی رابطہ کیا اور ریاست جبل  میں واقع شویفات بلدیہ کے رکن علاء ابو فخر کے غم انگیز طریقہ سے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حنبلاط کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے حادثہ کے بعد  اپنے حامیوں کو صبر اور حوصلہ رکھنے کی تلقین کی،النہار اخبار نے اس سلسلہ میں لکھا ہے کہ خلدہ پل کے نیچے  راستہ روکنے والے کچھ مظاہرین کے ساتھ ان کی تو تو میں میں ہوگئی  جس کے بعد  ایک نامعلوم شخص نے ان پر گاڑی سے فائر کیا جس سے علاء ابوفخر شدید زخمی ہوگئے اور انہیں اسپتال لے جایا گیا لیکن زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے وہ جاں بحق ہوگئے،قابل ذکر ہے کہ لبنان کے معیشتی  حالات کے خلاف اس میں ملک میں تقریبا دو مہینے سے مظاہرے ہورہے ہیں لیکن ابھی تک ان  مظاہروں میں کوئی  ہلاکت نہیں ہوئی ،یہ پہلا واقعہ ہے۔

 

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम