Code : 2056 21 Hit

رہبرمعظم کی موجوگی میں حرم امام رضا علیہ السلام کی غبارروبی

رہبرمعظم نے محرم الحرام کے آغاز پر حرم امام رضا علیہ السلام کی غبار روبی کے روحانی پروگرام میں شرکت فرمائی۔

ولایت پورٹل:محرم الحرام کے آغاز پر، فرزند رسول حضرت امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کی ضریح مبارک میں غبار روبی انجام دی گئی جس میں رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای بھی شریک ہوئے،مشہد مقدس میں بارگاہ رضوی میں منعقدہ اس روحانی پروگرام میں رہبر معظم  کے علاوہ علمائے کرام اور عوام کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی،رہبرمعظم  آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای ہر سال مشہد مقدس میں فرزند رسول حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کی غبار روبی کے روحانی پروگرام میں شرکت فرماتے ہیں,اسلامی جمہوریہ ایران میں اتوار یکم ستمبر سے محرم الحرام کا آغاز ہو نے والا ہے،نواسہ رسول سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ نے محرم سن اکسٹھ ہجری کو میدان کربلا میں اپنی عظیم قربانی پیش کرکے ساری دنیا کو عزت و سربلندی اور حریت و آزادی کا درس دیا۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम