روسی وزیر خارجہ کی فلسطینی جہاد اسلامی سکریٹری جنرل سے ملاقات؛صیہونی حکام سیخ پا

صیہونی وزارت خارجہ نے روسی وزیر خارجہ کی فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات پر احتجاج کیا۔

ولایت پورٹل:صیہونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف کی ماسکو میں فلسطینی اسلامی جہاد موومنٹ کے سکریٹری جنرل زیاد النخاله  کے ساتھ ملاقات کرنے سے صہیونی حکومت ناراض ہوگئی ہے۔
صیہونی حکومت کےسرکاری  ٹی وی چینل کے نمائندے  براک روید نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا ہے  کہ صیہونی عہدیداروں نے مجھے بتایا کہ انہوں نے جہاد اسلامی کے رہنما کے ساتھ لاوروف کی ملاقات پر باضابطہ طور پر اعتراض کیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں روسی سفارتخانے نے بدھ کے روز اپنے ٹویٹر پیج پر اعلان کیا کہ لاوروف نے ماسکو میں روسی وزارت خارجہ کے صدر دفتر میں النخالہ سے ملاقات کی ہےمگر سفارت خانہ نے کچھ منٹ بعد ہی اپنا ٹویٹ ہٹا دیا۔
روید کا کہنا ہے کہ صہیونی وزارت خارجہ محکمہ کے ایک اہلکار  نے اپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے کہا کہ  ماسکو میں تل ابیب  کےسفارت خانے کے عبوری سربراہ نے لاوروف کے نائب میخائل بوگدانوف کو ٹیلی فون کرنےاس ملاقات کے خلاف صیہونی حکومت کا اعتراض درج کروایا۔
روسی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق لاوروف کی النخالہ کے ساتھ ملاقات میں اسرائیل کے ساتھ براہ راست اور پائیدار مذاکرات شروع کرنے کی پیشگی شرط کے طور پر فلسطینی قومی اتحاد کی بحالی کو تیز کرنے کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ، "سلامتی کونسل کی قراردادوں اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور امن منصوبے سمیت بین الاقوامی قانون کے ذریعہ تسلیم شدہ فلسطینی اسرائیل تنازعہ کے دو ریاستی حل کے لئے روس پُرعزم ہے۔
یادرہے کہ حال ہی میں فلسطینی امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے فلسطینی تنظیم حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی سربراہی میں ایک وفد روسی وزیر خارجہ سے ملاقات کرنے  ماسکو گیا تھا ۔
 

1
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین