ولایت پورٹل:روس کے ایک صحافی کا کہنا ہے کہ روس کا ایک سرمت میزائل ہی برطانیہ کو غرق کرنے کے لئے کافی ہے،حالیہ برطانوی دھمکیوں کے جواب میں ایک روسی صحافی نے ٹیلیویژن پر کہا کہ برطانیہ ایک چھوٹا سا جزیرہ ہے جسے ایک روسی سرمت میزائل ہمیشہ کے لیے غرق کرنے کے لیے کافی ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق روسی صحافی دیمیتری کیسیلوف نے منگل کے روز ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں روس کے خلاف برطانیہ کی حالیہ دھمکیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ روس، برطانیہ کو گہرے سمندر میں غرق کر سکتا ہے۔
انہوں نے روس کے چینل-1 پر ایک پروگرام کے دوران کہا کہ روس نے حال ہی میں جس پوسیڈن تارپیڈو کی نقاب کشائی کی ہے وہ برطانیہ کو سمندر کی گہرائیوں میں غرق کر سکتا ہے۔
کیسیلوف نے روس کے خلاف حالیہ برطانوی دھمکیوں کے جواب میں کہا کہ وہ گریٹر اور عظیم روس کو اپنے جوہری ہتھیاروں سے کیوں دھمکیاں دے رہے ہیں جب کہ یہ ملک صرف ایک چھوٹا جزیرہ ہے جسے روسی جوہری ہتھیاروں سے تباہ کیا جا سکتا ہے۔
روس کا برطانیہ کو انبتاہ
روس نے برطانیہ کی دھمکیوں کے جواب میں کہا ہے کہ ہمارا ایک سرمت میزائل اس ملک کو مٹی میں ملانے کے لیے کافی ہے۔

wilayat.com/p/8265
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین