Code : 2248 117 Hit

روس کا شام میں ایس 500 دفاعی سسٹم کا کامیاب تجربہ

روسی وزارت دفاع کے ایک ذریعہ نےاپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ انھوں نے شام میں ایس 500 دفاعی سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو کامیاب رہا ہے۔

ولایت پورٹل:اسپوٹنیک نیوز ایجنسی نے ایزوسٹیا اخبار کے حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ روسی وزارت دفاع  کے ایک ذریعہ نےاپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے  خبر دی ہے کہ انھوں نے شام میں ایس 500  دفاعی سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو کامیاب رہا ہے ،روس کی وزارت دفاع سے وابستہ نامعلوم ذریعہ نے بتایا کہ شام میں  اس سسٹم کا تجربہ کرنے میں شروع میں کچھ مشکلات پیش آئیں تاہم بعد میں انھیں برطرف کر دیا گیا،ابھی تک روسی وزارت دفاع کی جانب سے اس تجربہ کے سلسلہ میں کوئی اظہار خیال نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی ایزوسٹیا اخبار کے بیان پر کوئی رد عمل سامنے آیا ہے،اسپوٹنیک نے مزید لکھا ہے  شام میں تجربہ کیے جانے والے روس کے میں ایس 500  دفاعی سسٹم کی معمولی اور خفیہ ٹیکنیکل پرابلم ہیں  لیکن اتنامعلوم ہے کہ یہ سسٹم 600کلومیٹرکی دور تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے نیز 10بیلسٹک میزائل  کو7کلو میٹر پر سیکنڈ کی رفتار سے ڈھونڈ کر نشانہ بنا سکتا ہے ،قابل ذکر ہے کہ میں ایس 500  دفاعی سسٹم کی خبر ایسے وقت میں نشر ہوئی ہے جب روس کی شام کے ایک اہم اتحادی کے طور پر  اس ملک کے کئی  حصوں میں فوجی کیمپ موجود ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम