روس کا صحافیوں کے سلسلہ میں برطانوی تخریب کاری کا جواب

روسی صحافیوں کے خلاف لندن کی لاپرواہی اور تخریبی کاروائی کے جواب میں ماسکو نے بی بی سی کے نامہ نگار کے ویزے میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا۔

ولایت پورٹل:ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق  روس نے بی بی سی کی برطانوی نامہ نگار سارہ رینفورڈ کے ویزا میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا ہے،رپورٹ کے مطابق بی بی سی کے نامہ نگار کو اس ماہ کے آخر تک روس چھوڑ دینا پڑے گا۔
واضح رہے کہ ماسکو کا یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب برطانوی حکام نے حال ہی میں روسی صحافیوں کے ویزوں میں توسیع سے انکار کیا تھا،اس سے قبل روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے برطانوی اقدام کے جواب میں لندن کو ایک پیغام بھیجا تھا اور ا س سلسلہ میں انتباہ دیا تھا۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین