Code : 3216 21 Hit

صدی ڈیل کو ناکام بنانے کے لیے روس سے معاہدہ ہوچکا ہے: فلسطین ڈیموکریٹک فرنٹ

فلسطین ڈیموکریٹک فرنٹ کا کہنا ہے کہ ہے انھوں نے ماسکو کے حالیہ دورے میں روس کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کے دوران امریکی مسلط کردہ صدی ڈیل نامی امن معاہدے کو ناکام بنانے کے لیے معاہدہ کرلیا ہے۔

ولایت پورٹل:المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطین ڈیموکریٹک فرنٹ کے سکریٹری جنرل نایف ہواتمہ کی سربراہی میں  اس تنظیم کا ایک وفد رواں ہفتے روس گیا تھا جہاں انھوں نےا س ملک کے وزیر خارجہ سیرگی لاروف سمیت کچھ دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی۔
اس دورے کے بعد فلسطین ڈیموکریٹک فرنٹ کے سکریٹری جنرل نایف ہواتمہ نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ تحریک نے "صدی  ڈیل" کے نام سے جانا جانے والے امریکی منصوبے کو مسترد کرنے پر لاروف سے اتفاق کیا ہے کہاکہ یہ فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق کو بھی  پورا نہیں کرتا ہے نیز قدس کے بغیر فلسطینی انتخابات کا انعقاد ناممکن ہے۔
انہوں نے مزید کہا  کہ ماسکو کا ہمارا حالیہ سفر روس کی دعوت پر تھا ،ماسکو میں ہونے والے مذاکرات کا مقصد بین الاقوامی جواز کے دائرہ کار کے اندر سیاسی راہ حل پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔
ہواتمہ نے کہا کہ ہم اس بحران میں روس کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی تیاریوں کو جاری رکھنے کی ضرورت پر وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف کے ساتھ ایک معاہدے پر پہنچے۔
ڈیموکریٹک فرنٹ نے لاوروف کے نائب میخائل بوگدانوف سے بھی ملاقات کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ صدی ڈیلفلسطین کے مسئلے کے بین الاقوامی معیار کے متصادم ہے اور اس میں بنیادی بین الاقوامی قوانین کو بھی  واضح طور پر نظرانداز کیا گیاہے۔
ملاقات کے شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ صدی ڈیل خطے کے استحکام کے لئے خطرہ ہے اور اس سے مزیدخونریزی ہونے کے خدشات ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम