Code : 2065 15 Hit

روس نے ہمیشہ مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا ہے:ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم سخت دنوں میں ایران کا ساتھ دینے والے ممالک کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نےجو روس کے دورے پر ہیں کل رات روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس  اور ایران کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات قائم ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم سخت دنوں میں ایران کا ساتھ دینے والے ممالک کو کبھی فراموش نہیں کریں گے،اس دورے کے دوران  جواد ظریف روسی حکام کے ساتھ باہمی، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے، ایرانی وزیر خارجہ گزشتہ رات باہمی تعلقات کی توسیع اور جوہری معاہدے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے ایک اعلی سیاسی وفد کی قیادت میں روسی دارالحکومت ماسکو پہنچے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम