Code : 3653 7 Hit

رواں سال میں دہشتگردوں کے 45 ڈرون تباہ کرچکے ہیں:روس

روس کی فضائی دفاعی فورس کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ سال کے آغاز سے شام میں دہشت گردوں کے 45 سے زیادہ یو اے وی تباہ ہوچکے ہیں۔

اسپوٹنیک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شام میں ان کی فورسز کے ذریعہ تعینات اینٹی ائیرکرافٹ سسٹم نے رواں سال کے آغاز سے اب تک دہشت گردوں اور مسلح عناصر سے تعلق رکھنے والے 45 سے زیادہ ڈرون گرادیے ہیں۔
روسی فضائی دفاعی دستوں کے کمانڈر ، جنرل الیگزینڈر لیونوف نے روسی نیشنل ڈیفنس میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے  کہاکہ شام میں فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے ،TORکے جنگی سسٹم نے مجموعی طور پر 45 سے زیادہ ڈرونز کو نشانہ بنایا ہے۔
لیونوف نے واضح کیا کہ شام میں دہشت گردوں اور مسلح عناصر کے خلاف نصب مختلف تنصیبات کے تحفظ کے لئے ایس -400 اور سام -22 میزائل دفاعی نظام کے ساتھ شارٹ رینج اینٹی ایرکرافٹ سسٹم ، ٹربو چارجرز کے متعدد نمونے استعمال کیے گئے ہیں۔
اسی مناسبت سے  انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ شام میں موجود روسی افواج کو 2027 تک مزید اینٹی ائیرکرافٹ سسٹم سے مدد دی جائے گی۔
اسپوٹینک کے مطابق  2019 میں  روسی فوج نے حمیمیم ائیر بیس پر کئی ڈرون حملوں کو پسپا کرتے ہوئے53 دہشت گرد ڈرون تباہ کردیے۔
یادرہے کہ شام کے بحران اور ملک میں غیر ملکی جماعتوں کی مداخلت کے بعد دمشق نے ماسکو کو دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے اور ملک میں فوجی موجودگی کی دعوت دی تھی۔
اس سلسلہ میں 2015 میںروس اور شام نے حمیمیم اڈے پر روسی فضائیہ کی تعیناتی سے متعلق 49 سالہ معاہدے پر دستخط کیے۔
معاہدے کے مطابق شام نے روسی فوج کو بلا معاوضہ سامان اور سہولیات کے ساتھ زمین کا ایک ٹکڑا فراہم کیا ہے۔




0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین