Code : 2341 50 Hit

روس کا قومی انٹرنیٹ لانچ کرنے کا فیصلہ

روس کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ماہ سے ملک بھر میں اپنا تیار کردہ انٹرنیٹ شروع کیا جائے گا۔

ولایت پورٹل:روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق  روسی حکومت نے آئندہ ماہ سے ملک بھر میں دنیا بھر کے مختلف ملکوں سے جڑے انٹرنیٹ کو بند کرنے اور اپنا تیار کردہ انٹرنیٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اطلاعات کے مطابق، اس اقدام کا مقصد روس میں موجود ٹیکنالوجی سسٹم کو بیرون ممالک سے ہیکرز کے حملوں سے بچانا ہے، روس کی جانب سے اپنا تیار کردہ انٹرنیٹ متعارف کرانے سے ملک بیرونی  دنیا سے کٹ جائے گا،  تاہم، ناقدین کا دعویٰ ہے کہ یہ تجربات روس کی جانب سے اپنے شہریوں کو بیرونی اثر رسوخ سے بچانے کی ایک کوشش ہے،  یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ روس نے اتنے بڑے پیمانے پر انٹرنیٹ کا تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، فروری اور اپریل میں بھی ایسے ہی تجربات کا اعلان کیا گیا تھا لیکن عملدرآمد نہیں ہو سکا،  روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ملکی نیٹ ورک کو بیرونی نیٹ ورک سے الگ کرنے کا تجربہ یکم نومبر کو کیا جائے گا، تجربات وفاقی اور علاقائی سطح پر کیے جائیں گے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम