Code : 1987 28 Hit

روس کا ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے خاتمہ کا مطالبہ

روس کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ولایت پورٹل:اقوام متحدہ میں تعینات روسی نمائندے دیمیتری پولیانسکی نے منگل کےروز نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی پالیسی کے خاتمے کا مطالبہ کیا،انہوں نے امریکی وزیر خارجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے سب سے پہلے ایران مخالف امریکی پابندیوں کو اٹھانا چاہیے،روسی عہدیدار نے امریکہ کی جانب سے قرارداد 2231 کی خلاف ورزی کوتنقید  کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکہ بین الاقوامی قوانین کو نظر انداز کر کے اس قرارداد پر عمل درآمد کرنے والے ممالک کو سزا دے رہا ہے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम