شام میں داعش کے ٹھکانوں پر روس کی بمباری؛ 11 دہشت گرد ہلاک

روسی لڑاکا طیاروں نے شام میں داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجہ میں 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ولایت پورٹل:روسی لڑاکا طیاروں نے جمعہ کے روز شام کے صحرا میں داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بھاری بمباری کی جس کے نتیجے میں 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، سیریئن آبزرویٹری برائے ہیومن رائٹس کی ویب سائٹ کے مطابقروسی لڑاکا طیاروں نے مغربی شام کے حمیمیم ہوائی اڈے سے اڑ ان بھری، یاد رہے کہ اس خطے کے تین دن پرسکون رہنے کے بعد ، حلب ، حما ۃ اور لاذقیہ کے درمیان کے  علاقوں میں داعش کے 60 مختلف ٹھکانوں پر حملوں  کے علاوہ  روسی لڑاکا طیاروں نےحمص کے مشرقی صحرا کو نشانہ بنایا۔
ویب سائٹ نے مزید کہا کہ داعشی دہشت گردوں نے پچھلے ایک سال کے دوران شام کے صحرا میں غیر سرکاری ٹھکانوں پر حملوں کے سلسلے میں چار آئل ورکرز ، 11 چرواہے اور ایک چھوٹی بچی کو ہلاک کردیا نیز گذشتہ ایک سال میں شامی، روسی فوج اور ان کے اتحادیوں کے حملوں میں داعش کے 809 دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ  پچھلے مہینے  مشرقی شام میں امریکہ کے زیر قبضہ علاقوں خصوصا التنف کے علاقے سے داعشی عناصر نے شامی اور اتحادی افواج کے ٹھکانوں  پر متعدد حملے کیے جس کے بعد شامی فوج نے دیر الزور اور حمص کے درمیانی صحرا کے علاقوں کو خالی کرانے کی کاروائی کی۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین