ولایت پورٹل:الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق روسی حکومت نے امریکی صدر، وزیر خارجہ اور سی آئی اے کے سربراہ کا نام پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا،روس کی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز 963 امریکیوں کی فہرست کا اعلان کیا جو اس ملک کے خلاف مغربی پابندیوں کی مہم کے جواب میں روس میں داخل ہونے سے روکے گئے تھے۔
روسی وزارت خارجہ کے مطابق جوبائیڈن، انتھونی بلنکن اور ولیم برنز روسی فہرست میں سرفہرست ہیں، درایں اثنا ماسکو نے اوٹاوا کی پابندیوں کے جواب میں کینیڈا کی 26 شخصیات کو بھی اپنے ملک میں داخل ہونے کی ممنوعہ فہرست میں شامل کیا۔
یاد رہے کہ یوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے بعد مغربی ممالک نے ماسکو پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں،اس طرح روس کے تقریباً 300 بلین ڈالر کے ذخائر منجمد ہو گئے جبکہ روسی توانائی کے وسائل کی مانگ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
روس نے بھی اس کے جواب میں مغربی ممالک پر پابندیاں عائد کر دی ہیں اور کچھ ممالک کی اپنے توانائی کے وسائل تک رسائی بند کر دی ہے۔
روس کی امریکی صدر،وزیر خارجہ اور سی آئی اے کے سربراہ پر پابندی
روس کی وزارت خارجہ نے امریکی صدر جوبائیڈن سمیت تقریباً ایک ہزار امریکیوں کو اپنے ملک میں داخلے سے روک دیا ہے۔

wilayat.com/p/8320
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین